مدینۃ الاولیا
معنی
١ - ولیوں کا شہر، مراد : بھارت کا ایک شہر بدایون۔ "ہمارا چھوٹا سا قصبہ نما شہر . علم و فضل اور خاص طور پر تصوف کے اعتبار سے آج تک مدینۃ الاولیا کہلاتا ہے۔" ( ١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٧٧ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مدینۃ' کے آخر پر ضمہ اضافت لگا کر 'ا ل' حرف تخصیص لگا کر عربی اسم 'ولی' کی جمع 'اولیا' لگانے سے مرکب اضافی 'مدینۃ الاولیا' بنا۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٩٨٦ء کو "جوالا مکھ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ولیوں کا شہر، مراد : بھارت کا ایک شہر بدایون۔ "ہمارا چھوٹا سا قصبہ نما شہر . علم و فضل اور خاص طور پر تصوف کے اعتبار سے آج تک مدینۃ الاولیا کہلاتا ہے۔" ( ١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٧٧ )